تفتان :بغیر دستاویزات سفر کرنیوالے 92 لیویز کے حوالے

تفتان :بغیر دستاویزات سفر  کرنیوالے 92 لیویز کے حوالے

پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سکیورٹی فورسز نے مزید 92پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا

تفتان(آن لائن) مذکورہ افراد بغیر دستاویزات سفر کر رہے تھے ،علاوہ ازیں پاکستانی شناختی کارڈ نہ ہونے پر لیویز نے 25باشندے ایرانی سکیورٹی فورسز کو واپس کردیئے ، راہداری گیٹ پر محکمہ صحت کے پیرامیڈکس سٹاف کی جانب سے ان کی سکریننگ ، کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، ابتدائی تفتیش کے بعد تمام قیدیوں کو لیویز کے تھانہ میں منتقل کر دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں