بیجنگ اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کی امریکا کو قیمت چکانا ہوگی:چین

بیجنگ اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ  کی امریکا کو قیمت چکانا ہوگی:چین

چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اسے بیجنگ ونٹر اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کی قیمت ادا کرنا ہو گی

بیجنگ (اے ایف پی)ترجمان چینی وزارت خارجہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا نے نظریاتی تعصب کی وجہ سے بیجنگ ونٹر اولمپکس میں مداخلت کی کوشش کی جس کیلئے جھوٹ اور افواہوں کو جواز بنایا گیا، ایسا کرکے امریکا نے صرف اپنے ناپاک ارادوں کو افشا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ونٹر اولمپکس سیاسی چالبازیوں اور جوڑ توڑ کا فورم نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں