میانمار :فوج نے خواتین سمیت 30 افراد کو گولیاں مار کر لاشیں جلا دیں
میانمار میں فوج نے ایک گاؤں کے درجنوں مکینوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان میں سے 30 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جس کے بعد لاشیں جلا دی گئیں
ینگون(مانیٹرنگ ڈیسک)اے پی نے ایک عینی شاہد اورمقامی رپورٹس کے حوالے سے بتایا مذکورہ واقعہ جمعہ کی شب ریاست کایاہ کے ہپروسو شہر کے قریب موسو نامی گاؤں میں پیش آیا۔ہلاک افراد میں بچے بھی شامل تھے ۔ واقعے کی مبینہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد فوج کے خلاف غم و غصہ بڑھ گیا ۔