’’یورو‘‘20سال کا ہو گیا

’’یورو‘‘20سال کا ہو گیا

پیرس (اے ایف پی)یورپین یونین کی کرنسی ‘‘یورو’’ کی عمر 20 سال ہو گئی۔

نیوز ایجنسی کے مطابق یورو بینک نوٹوں اور سکوں کا استعمال یکم جنوری 2002 کو 12 یورپی ملکوں میں شرو ع ہوا، اس وقت آئرلینڈ سے سلوواکیہ تک 19 یورپی ملک یورو استعمال کرتے ہیں، بلغاریہ ، کروشیا اور رومانیہ جلد یوروزون کا حصہ ہوں گے ۔ یورپین کمیشن کی سربراہ ارسولا فونڈر لین نے یورو کی 20 ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ یورو یورپ کی طاقت کی حقیقی علامت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں