بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کامودی کا قافلے روکنے والے کسانوں کیخلاف کارروائی سے انکار

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کامودی  کا قافلے روکنے والے کسانوں  کیخلاف کارروائی سے انکار

امرتسر (اے پی پی)بھارت کی ریاست پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پنجاب کے موقع پر احتجاج کرنے والے سکھ کسانوں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے دورے کے لیے ٹھوس انتظامات کیے گئے تھے ،میں احتجاج کرنے والے کسی کسان اور پنجابی کے خلاف کارروائی نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم کو 10 منٹ انتظار کرنا پڑا تو کیا ہوا؟ انہوں نے کہاکہ مظاہرین ان کے قریب بھی نہیں گئے ،کسی نے ان کے ساتھ کچھ نہیں کیا، وزیر اعظم کی ریلی میں کیپٹن امریندر سنگھ کے علاوہ کوئی پنجابی نہیں گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں