پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن:اقوام متحدہ

پاکستان کی معیشت بہتری کی  جانب گامزن:اقوام متحدہ

نیویارک(دنیامانیٹرنگ ، ایجنسیاں)اقوام متحدہ نے عالمی اقتصادی صورتحال پر جاری اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نسبتاً بہتری کے راستے پر گامزن ہے ، 2021 میں پاکستان کی معیشت 4.5 فیصد کی شرح سے بہتر ہوئی ہے جبکہ 2022 میں جی ڈی پی میں اضافہ 3.9 فیصد رہنے کی توقع ہے ۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا معیشت میں نجی طلب، بیرون ملک سے ریکارڈ ترسیلات اور مالی مدد سے بہتری رہی ہے ۔سال کے د وسرے حصے میں مہنگائی،کرنٹ اکائونٹ خسارہ کی وجہ سے پاکستان نے شرح سود میں اضافہ کیا، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جی 20 ممالک کی قرض معطلی سے پاکستان جیسے ممالک کو مناسب ریلیف نہیں ملا، قرض کی ادائیگی میں پاکستان کو 20 فیصد سے کم ریلیف ملا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا 20 فیصدسے کم ریلیف جی ڈی پی کے 1.6 فیصد کے برابر ہے ، پاکستانی معیشت کے لیے ریونیو بحالی اور کثیرالجہتی مدد کی ضرورت ہے ۔رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کو تمام شعبوں کی بہتری کے لیے پالیسی میں بر وقت تبدیلی کی ضرورت ہے ، مرکزی بینک کو مالیاتی شعبے اور قیمتوں میں استحکام کے لیے پالیسی بدلنے کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں