امارات :دوسری شادی کا ارادہ ظاہر کرنے پر بیوی نے شوہر کی انگلیاں توڑ دیں، دونوں ملک بدر

 امارات :دوسری شادی کا ارادہ ظاہر  کرنے پر بیوی نے شوہر کی انگلیاں  توڑ دیں، دونوں ملک بدر

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)عرب امارات میں مقیم ایشیائی میاں بیوی کی دوسری شادی کے معاملے پرلڑائی ہوگئی۔

دوسری شادی کا ارادہ ظاہر کرنے پر بیوی نے شوہر کی انگلیاں توڑ دیں۔ دونوں میں ہاتھا پائی اس وقت ہوئی جب شوہر نے 25 سالہ بیوی کے سامنے دوسری شادی کا ارادہ ظاہر کیا، خاتون نے اتنی بری طرح شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کی انگلیاں توڑ دیں، بعدازاں شوہر نے بھی ردعمل ظاہر کیا اور بیوی کے گال پر زور دار تھپڑ جڑ دیا۔دونوں کا معاملہ عدالت پہنچا تو دبئی کی عدالت نے ایک دوسرے کو مارنے پیٹنے کے جرم میں ایشیائی میاں بیوی کو 6 ماہ قید کے بعد ملک بدر کرنے کی سزا سنادی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں