خود کو مردہ قرار دینے والاامریکی شہری دوسال بعد گرفتار، جیل منتقل

 خود کو مردہ قرار دینے والاامریکی  شہری دوسال بعد گرفتار، جیل منتقل

واشنگٹن(این این آئی)ریپ اور فراڈ کے کیسز سے بچنے کے لیے خود کو مردہ ثابت کرنے والا امریکی شہری سکاٹ لینڈ سے فرار ہونے سے پہلے پکڑا گیا۔

برطانوی حکام نے بتایاکہ نکولس الاہوردیان ، جو نکولس روسی کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے ، کی گزشتہ روز گرفتاری کے بعد ضمانت منسوخ ہوگئی تھی۔امریکی میڈیا نے بھی جنسی زیادتی، فراڈ اور دھمکیاں دینے جیسے مقدمات میں مطلوب شخص کی برطانوی جیل منتقلی کی تصدیق کی ۔دو سال قبل اپنی موت کی جھوٹی خبر شائع کرانے والے نکولس روسی کو پہلی بار دسمبر میں گلاسگو کے ہسپتال سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ کورونا وائرس کے علاج کیلئے داخل تھا۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کو اس موقع پر علاج کیلئے ضمانت دی گئی تاکہ وہ چند ہفتوں میں صحتیاب ہوجائے ۔نکولس روسی کو اوہائیو ریاست میں فراڈ کے مقدمے کا بھی سامنا ہے جبکہ وہ جنسی مجرم کے طور پر خود کو رجسٹر نہ کروانے پر بھی مطلوب تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں