روسی گیس کی درآمدفوری معطل نہیں کرسکتے :جرمنی
لکسمبرگ(اے ایف پی)جرمن وزیر خزانہ کرسچین لنڈنر نے یورپی یونین کیلئے روسی گیس کی درآمد فوری معطل کرنے کو نا ممکن قرار دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہم نے روس کیساتھ معاشی روابط ختم کرنے ہیں مگر فی الوقت گیس کی سپلائی منقطع کرنا ممکن نہیں۔