سری لنکا،41حکومتی ارکان اپوزیشن سے مل گئے ،صدر اکثریت سے محروم،ایمرجنسی ختم
کولمبو (اے ایف پی)سری لنکن میں معاشی بحران کے بعد آئینی بحران بھی پیداہونے لگا، حکومت کے 41ارکان اسمبلی اپوزیشن سے جاملے جس پرصدر گوٹابیا راجاپکسا پارلیمنٹ میں اکثریت سے محروم ہوگئے ۔
اتحادیوں نے بھی ان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ،اپوزیشن نے صدر کے خلاف تحریک عدم اعتمادلانے کی دھمکی دیدی۔ادھر رات گئے صدر نے گوٹابیا راجاپکسا نے یکم اپریل سے نافذ ایمرجنسی منسوخ کر دی۔ دوسری جانب دو روز قبل تعینات کیے گئے وزیر خزانہ علی صابری نے بھی استعفیٰ دیدیا۔