نئی دہلی ،ہندوئوں کے جلوس پر پتھرائو آگرہ میں مسلمانوں کے گھر نذر آتش

نئی دہلی ،ہندوئوں کے جلوس پر پتھرائو آگرہ میں مسلمانوں کے گھر نذر آتش

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)نئی دہلی میں ہندوئوں کے مذہبی جلوس پر پتھرائو کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ، واقعہ ہفتے کو جہانگیر پوری علاقے میں پیش آیا،ہنومان کے جلوس پر مسلم اکثریتی علاقے سے پتھرائو کیا گیا جس کے بعد مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ شروع کردی۔

مشتعل ہجوم نے پولیس کی متعدد گاڑیاں جلادیں،مسلم علاقوں میں ہندوئوں کے حملوں کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی بڑھا دی گئی،پولیس کی بھی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ادھر اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ہندوتوا ہجوم نے مسلمانوں کے دو گھروں کو نذر آتش کر دیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دھرم جاگرن سمانوئے سنگھ کے ہندووادی ارکان نے شہر کے علاقے روناکتہ میں ایک جم کے مالک ساجد کے گھر کو نذر آتش کردیا۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں