بھارتی نژادرشی سوناک کی برطانوی وزارت عظمیٰ کیلئے مہم
لندن (دنیا مانیٹرنگ)وزیردفاع بین ویلیس کے انکار کے بعد بھارتی نژادسابق وزیر خزانہ رشی سوناک نے برطانوی وزارت عظمیٰ کیلئے مہم شروع کر دی۔
رشی سوناک کو متعدد سینئر پارٹی ارکان کی حمایت حاصل ہے ، جن میں اولیور ڈاؤڈن ، مارک سپنسر اور لیام فاکس شامل ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بین ویلیس سروے رپورٹس اور بک میکرز کی نظر میں کنزروٹیو پارٹی کی قیادت کیلئے مضبوط ترین امیدوار تھے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کس امیدوار کی حمایت کرتے ہیں۔ برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق رشی سوناک کے اتحادی پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو قائل کرنے کی کوشش میں ہیں کہ وہ ان کا ساتھ دیں تاکہ رشی سوناک کی کامیابی کی راہ ہموار ہو سکے ۔