فرانس میں توانائی کی بچت کیلئے نئے قوانین نافذ
پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی حکومت نے توانائی کی بچت کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں،اس حوالے سے کئی قوانین نافذ کر دیئے گئے ۔
یوکرین اور روس کے درمیان جاری تنازع کے بعد یورپ میں انرجی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ان فیصلوں کے تحت ایئرکنڈیشن استعمال کرنے والی دکانوں کو دروازے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ ایئرکنڈیشن سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں پر 750 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔وزیر توانائی نے کہا کہ وہ توانائی کے ضیاع سے متعلق آئندہ دنوں میں مزید احکامات جاری کریں گی تاہم ابتدائی طور پر ایئرکنڈیشن کو لے کر قوانین نافذ کیے گئے ہیں جب کہ شہر میں لگے برقی اشتہارات کے بورڈز پر خاص اوقات میں پابندی عائد کی گئی ہے جس دوران ہر قسم کے اور ہر سائز کے اشتہارات کی لائٹیں بند رہیں گی۔