ابراج گروپ کے عارف نقوی کو دبئی میں 13کروڑ55لاکھ ڈالر جرمانہ

ابراج گروپ کے عارف نقوی کو دبئی  میں 13کروڑ55لاکھ ڈالر جرمانہ

دبئی (این این آئی)ابراج گروپ کے سابق چیف ایگزیکٹو افسر عارف نقوی کیخلاف آنے والے ایک فیصلے میں ان پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ۔

خلیجی اخبار کے مطابق دبئی کے فنانشنل مارکیٹس ٹریبونل نے عارف نقوی کیخلاف دبئی فنانشنل سروسز اتھارٹی (ڈی ایف ایس اے )کے ایک فیصلے کی توثیق کردی۔ ڈی ایف ایس اے نے عارف نقوی پر 13 کروڑ 55 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ عائد کر رکھا ہے ۔ جو کسی بھی فرد پر عائد کیا جانے والا سب سے زیادہ جرمانہ ہے ، اخبار کے مطابق اب عارف نقوی کو یہ رقم ادا کرنا پڑے گی۔عارف نقوی پر الزام تھا کہ انہوں نے ابراج گروپ کے سربراہ کے طور پر کئی غلط اقدامات کیے جن میں سرمایہ کاروں کی رقم کو بنیادی سرمائے (ورکنگ کیپٹل)کے طور پر دکھانا بھی شامل تھا۔ دبئی کے فنانشل ٹربیونل نے جرمانے کا فیصلہ 12دسمبر کو جاری کیا تھا جس کے خلاف ابراج گروپ نے اپیل کی تھی جو مسترد ہوگئی۔یادرہے کہ عارف نقوی اپریل 2019 میں لندن میں گرفتاری کے بعد سے وہاں نظر بندی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...