کولمبو :حنا کھر کی سری لنکن صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ سے ملاقات

کولمبو :حنا کھر کی سری لنکن صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ سے ملاقات

کولمبو، اسلام آباد (دنیا نیوز،اے پی پی)وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے دورہ سری لنکا کے دوران سری لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے ،وزیراعظم دنیش گوناوردھنا اور وزیرخارجہ علی صابرے سے الگ الگ ملاقات کی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حنا ربانی کھر نے سری لنکن قیادت کو سری لنکا کے 75ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی اور ملاقاتوں کے دوران معیشت،  تجارت، تعلیم اور سیاحت میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ہفتہ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق امور خارجہ کی وزیر مملکت حناربانی کھر نے کولمبو میں سری لنکا کے وزیراعظم دنیش گوناوردنا سے ملاقات میں انہوں نے دوطرفہ اور عوامی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تجارت، ادویہ سازی ،دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے ،اعلٰی سطح وفود کے تبادلوں پر بھی اتفاق کیا ۔علاوہ ازیں وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کولمبو میں بنگلہ دیشی وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں تیزی آ رہی ہے ۔ انہوں نے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو فروغ دینے اور عوام کے آپسی رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ 

حنا کھر 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں