بحیرہ جنوبی چین پر ٹکرائو سے بچنے کیلئے چین اور آسیان ممالک کا معاہدے پر اتفاق

بحیرہ جنوبی چین پر ٹکرائو سے  بچنے کیلئے چین اور آسیان  ممالک کا معاہدے پر اتفاق

جکارتہ (اے پی)آسیان ممالک نے بحیرہ جنوبی چائنا کے متنازعہ علاقے پر ٹکراؤ سے بچنے کے مجوزہ معاہدہ پر چین کیساتھ مذاکرات کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کرلیا۔

 نیوز ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت میں آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس میں شرکا نے 2021 کے پانچ نکاتی معاہدے پر عملدرآمد کی پالیسی پر اتفاق کیا جس کی منظوری آسیان رہنماؤں نے دی تھی ۔ انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ انڈونیشیا مجوزہ معاہدے پر مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیا رہے ، اس سلسلے میں مذاکرات کا پہلا دور مارچ میں ہو گا۔انہوں نے کہاکہ آسیان رکن ممالک جلد سے جلد مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

اتفاق

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں