بھارت:خالصتان کے حامی سکھ رہنماامرت پال سنگھ کو گرفتارکرنیکادعویٰ

جالندھر(اے پی پی)بھارتی پولیس نے خالصتان کے حامی سکھ رہنمااوروارث پنجاب کے سربراہ امرت پال سنگھ کو جالندھر سے گرفتار کرلیا۔۔۔
پولیس کی تقریبا 100 گاڑیاں امرت پال سنگھ کی گاڑی کا تعاقب کررہی تھیں اورپولیس نے انہیں شاہکوٹ کے قریب ایک گاؤں مہت پور کے مقام پر گرفتار کر نے کا دعویٰ کیا۔ امرت پال سنگھ کے چھ ساتھیوں کو بھی پولیس نے گھنٹوں تک جاری رہنے وا لے تعاقب کے بعد گرفتار کیا ہے ۔