سعودی عرب ، ایران کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

 سعودی عرب ، ایران کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

ریاض (اے ایف پی)سعودی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ مصالحت کے معاہدے پر عمل درآمد کیلئے جلد ملاقات کا اعادہ کیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں نے ایک دوسرے کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی، دونوں نے سفارت خانے اور قونصلیٹ دوبارہ کھولنے کیلئے جلد دوبارہ ملاقات پر اتفا ق کیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں