سعودی عرب اور شام کا عید کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

سعودی عرب اور شام کا عید کے بعد  سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

ریاض(رائٹرز)سعودی عرب اور شام نے پھر سے سفارتی تعلقات بحال کرنے اور سفارتخانے کھولنے کا فیصلہ کیاہے۔۔۔

بشارالاسد کے ایک اتحادی نے رائٹرز کو بتایا کہ ایران سے تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد سعودیہ اور شام کے رابطوں میں تیزی آگئی،دونوں ممالک عیدالفطر کے بعد اپنے سفارتخانے کھولیں گے ۔ خانہ جنگی کے بعد سعودیہ اور دیگر عرب ممالک نے 2011 میں شام سے تعلقات ختم کردیئے تھے ،شام کے سینئر انٹیلی جنس افسر نے سعودیہ میں مذاکرات کیے ،سعودیہ کے سرکاری ٹی وی نے تصدیق کی کہ شام سے مذاکرات کیے جارہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں