فرانس:پنشن اصلاحات کیخلاف ہنگامے ،گھیرائو جلائو،123زخمی

فرانس:پنشن اصلاحات کیخلاف  ہنگامے ،گھیرائو جلائو،123زخمی

پیرس (رائٹرز) صدر میکخوان کی پنشن اصلاحات کے خلاف فرانس میں مظاہروں کے دوران پولیس کیساتھ جھڑپیں ہورہی ہیں۔۔۔

مختلف واقعات میں 123افراد زخمی ہوئے ، مظاہرین نے ایئرپورٹ کے راستے بلاک جبکہ پٹریوں پر دھرنا دے کر ٹرینوں کی آمدورفت بند کر دی، پیرس کے ایئرپورٹ کو بند کرنے کیلئے ملبے کے ڈھیروں کو آگ لگا دی۔نیوز ایجنسی کے مطابق نانت شہر میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس، رین شہر میں واٹر کینن کا استعمال کیا، لوریان شہر میں پتھراؤ کرنیوالے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں