شہزادہ ہیری کی ڈیلی میل کیخلاف کیس میں لندن ہائیکورٹ پیشی

 شہزادہ ہیری کی ڈیلی میل کیخلاف کیس میں لندن ہائیکورٹ پیشی

لندن (اے ایف پی)برطانوی شہزادہ ہیری اخبار ڈیلی میل کے خلاف دائر دعوے کی سماعت کیلئے لندن ہائیکورٹ پہنچ گئے ۔

ڈیلی میل کے خلاف دعویٰ کرنیوالی دیگر شخصیات میں اداکارہ لیز ہرلے ، سیڈی فروسٹ اور دیگر شامل ہیں۔ تمام شخصیات نے ذاتی زندگی میں مداخلت کے شواہد ملنے کے بعد اخبار کے خلاف دعویٰ گزشتہ سال دائر کیا، جس میں نجی تفتیش کاروں کے ذریعے گاڑیوں اور گھروں میں حساس آلات نصب کرنا اور ٹیلی فونک بات چیت کی ریکارڈنگ کرنا شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں