چینی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا کو 6 گروپوں میں تقسیم کرنے کا اعلان

چینی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا کو 6  گروپوں میں تقسیم کرنے کا اعلان

بیجنگ (اے ایف پی)چین کی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا نے ادارے کو چھ گروپوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

کمپنی کے چیئرمین ڈنیل ژونگ نے کہا کہ ادارہ کی تنظیم نو اور اسے چھ حصوں میں تقسیم کرنے سے ہر شعبہ اپنے  لئے فنڈز کا انتظام اور منصوبوں پر کام کر سکے گا، ادارے کو کلاؤنڈ کمپیوٹنگ، ای کامرس، لاجسٹکس، میڈیا و انٹرٹینمنٹ اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تقسیم کیا جائیگا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں