بلغاریہ :بم حملے کی دھمکی ملنے پر درجنوں سکول بند

 بلغاریہ :بم حملے کی دھمکی  ملنے پر درجنوں سکول بند

صوفیہ (اے ایف پی)بم حملے کی دھمکی ملنے پر بلغاریہ کے دارالحکومت میں درجنوں سکول بند کر دیئے گئے ۔

 مقامی حکام کے مطابق بم حملے کی دھمکی ای میل پر موصول ہوئی، جس میں کہا گیا کہ جلد تمہارے تمام سکول دھماکے سے اڑ جائیں گے ۔ وزیر داخلہ نے پارٹنر ممالک انٹیلی جنس ایجنسیوں سے درخواست کی کہ وہ اس قسم کی دھمکیوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں