سعودی کابینہ کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کی منظوری

سعودی کابینہ کی شنگھائی تعاون  تنظیم میں شمولیت کی منظوری

ریاض (رائٹرز)سعودی عرب کی کابینہ نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ سعودی حکومت نے مملکت کو شنگھائی تعاون تنظیم میں ڈائیلاگ پارٹنر کی حیثیت دینے کے میمورنڈم کی منظوری دی

۔ نیوز ایجنسی کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم میں سعودی عرب کی شمولیت پر بات چیت دسمبر میں چینی صدر شی جن پنگ کے دورے کے دوران ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں