امریکا، اقدام قتل کا مجرم 33سال جیل میں گزارنے کے بعد بے گناہ قرار

امریکا، اقدام قتل کا مجرم 33سال جیل  میں گزارنے کے بعد بے گناہ قرار

واشنگٹن (اے پی پی)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اقدام قتل کے ایک مجرم کو 33 سال جیل میں گزارنے کے بعد بے گناہ قرار دے کر رہا کر دیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نے بتایا کہ 55سالہ ڈینیل سلڈانہ  پر 1990میں ایک کار پر فائرنگ کا جرم ثابت ہوا جس میں 2 طلبہ زخمی ہوئے تھے ، ڈینیل ان تین افراد میں شامل تھا جن پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ، اس جرم میں انہیں 45 سال قید کی سزا سنائی گئی ،2017 میں اس مقدمے کے ایک مجرم نے پیرول پر رہائی کے بعد بتایا کہ ڈینیل فائرنگ کے وقت موقع پر موجود نہیں تھا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں