بھارت ،گرے موبائل فون کو نکالنے کیلئے ڈٰیم خالی کرانے والا افسر معطل

بھارت ،گرے موبائل فون کو نکالنے کیلئے ڈٰیم خالی کرانے والا افسر معطل

رائے پور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ڈیم میں گرے موبائل فون کو نکالنے کیلئے ڈیم خالی کرانے والے سرکاری افسر کو معطل کردیاگیا،32 سالہ فوڈ انسپکٹر راجیش وشواس کو سیلفی کا شوق بہت مہنگا پڑا کہ ملازمت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ۔

 ان کا 95ہزار روپے مالیت کا فون منگل کو ڈیم میں گرا ،جس پر دو روز میں ڈیم سے پانی نکالنے کا عمل مکمل ہوا،تاہم بعدازاں یہ معاملہ افسروں کے علم میں آ گیا جس پر فوڈ انسپکٹر کے خلاف کارروائی کی گئی۔ میڈیا کے مطابق افسر کے پاس ڈیم سے پانی نکالنے کا اختیار نہیں تھا اور اسی وجہ سے اس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں