پاکستانی حدود میں میزائل فائر ہونے پرعالمی شرمندگی اٹھانا پڑی، بھارت کا اعتراف

پاکستانی حدود میں میزائل فائر  ہونے پرعالمی شرمندگی اٹھانا  پڑی، بھارت کا اعتراف

نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں)بھارتی حکومت نے گزشتہ سال پاکستانی حدود میں حادثاتی طور پر میزائل فائر ہونے کے واقعے پر عالمی شرمندگی کا اعتراف کر لیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق واقعے پر برطرف فضائیہ کے افسروں کی دہلی ہائیکورٹ میں درخواست کا جواب جمع کراتے ہوئے بھارتی حکومت نے اعتراف کیا کہ براہموس میزائل پاکستانی حدود میں گرنے پر ملکی خزانے کو 24 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، دنیا نے بھارتی فضائیہ کی ساکھ پر سوال اٹھائے ، عالمی برادری نے واقعے کی تفصیلات جاننے کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھایا ، شواہد کی حساس نوعیت کے باعث برطرفیوں کے خلاف درخواست بلاجواز ہے ۔ یاد رہے میزائل واقعہ پر سنگین غفلت کے الزام میں برطرف بھارتی فضائیہ کے 4 افسر وں نے اپنی برطرفی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں