آئندہ عام انتخابات میں متحدہ اپوزیشن مودی کوباآسانی شکست دے گی:راہول گاندھی

آئندہ عام انتخابات میں متحدہ  اپوزیشن مودی کوباآسانی شکست  دے گی:راہول گاندھی

واشنگٹن (اے ایف پی)بھارت کے اپوزیشن رہنماراہول گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2024 کے انتخابات میں متحدہ اپوزیشن وزیراعظم مودی کی جماعت کو باآسانی شکست دے سکتی ہے ۔

 واشنگٹن میں نیشنل پریس کلب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں کانگریس بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی جس سے لوگ حیران رہ جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اعدادوشمار سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ متحدہ اپوزیشن بی جے پی کو باآسانی انتخابی شکست سے دوچار کر دے گی۔ انہوں نے وزیراعظم مودی پر الزام لگایا کہ وہ بھارتی معاشرے کو تقسیم اور ملکی اداروں پر قبضے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں