امریکی سی آئی اے کے سربراہ کا چین کا خفیہ دورہ

امریکی سی آئی اے کے  سربراہ کا چین کا خفیہ دورہ

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے گزشتہ ماہ چین کا خفیہ دورہ کیا۔

 نیوز ایجنسی کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے پر امریکی افسر نے بتایا کہ ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم برنز نے گزشتہ ماہ بیجنگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چینی ہم منصبوں سے ملاقات کی جس میں انٹیلی جنس چینلز میں کھلے رابطے برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق متعلقہ افسر نے دورے کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں