میکسیکو میں انسانی باقیات پر مشتمل 45تھیلے برآمد

میکسیکو میں انسانی باقیات پر  مشتمل 45تھیلے برآمد

میکسیکو سٹی (اے ایف پی)میکسیکو کی ریاست خالیسکو کے شہر ساپوپان کے ایک پہاڑی نالے سے ملنے والی انسانی باقیات کے 45 تھیلے پولیس نے مقامی ہسپتال منتقل کر دیئے ۔

مقامی پراسیکیویشن آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ انسانی باقیات سے بھرے تھیلے 2 خواتین سمیت سات افراد کی تلاش کے دوران پولیس کو ملے جوکہ 20 مئی کو لاپتا ہوئے تھے ، تھیلوں سے ملنے والی باقیات میں خواتین کے لاشوں کے ٹکڑے بھی شامل ہیں، فرانزک ٹیمیں لاشوں کی حقیقی تعداد کا تعین کر رہی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں