خلیج فارس کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے ایران،سعودیہ،یو اے ای اور اومان کا مشترکہ نیوی بنانیکا فیصلہ

خلیج فارس کی سلامتی یقینی بنانے  کیلئے ایران،سعودیہ،یو اے ای اور   اومان کا مشترکہ نیوی بنانیکا فیصلہ

دوحہ (دنیا مانیٹرنگ ) قطر کی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج فارس کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ایران، سعودی عرب، عرب امارات اور اومان مشترکہ نیوی تشکیل دیں گے ۔

الجدید نیوز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ چین کے تعاون سے ان ممالک نے اس سلسلے میں مشاورت شروع کر دی ہے ، جس کا مقصد خلیج فارس سے جہاز رانی کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔ایران نے ہمیشہ خلیجی ریاستوں پر اس اہم خطے کی مشترکہ سکیورٹی کے قیام پر زور دیا ہے ۔ واضح رہے کہ خلیج فارس دنیا کا ایک تہائی خام تیل پیدا کرنے کے علاوہ خام تیل کے نصف سے زائد اور قدرتی گیس کے قابل ذکر ذخائر رکھنے والا خطہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں