مصر میں ریت کا طوفان،5افراد ہلاک، نظام زندگی معطل

مصر میں ریت کا طوفان،5افراد  ہلاک، نظام زندگی معطل

قاہرہ (دنیا مانیٹرنگ)مصر میں ریت اور گردوغبار کے طوفان نے زندگی معطل کردی، مختلف حادثات میں 4افرادہلاک ہوگئے ، طوفان کے باعث حدنگاہ صفر ہوکر رہ گئی۔

 بحر احمر پر واقع دونوں بندرگاہیں بند کردی گئیں۔قاہرہ میں طوفان کی وجہ سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں،شہر میں متعدد مقامات پر سائن بورڈز گرنے سے ایک بچی اور خاتون انجینئر  سمیت3 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ،منوفیہ صوبے میں طوفان کے باعث کھجور کا درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،سوئز شہر میں ایک نوجوان بالکونی سے طوفان کے دوران گرکر ہلاک ہوگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں