انڈین پارلیمنٹ میں اکھنڈ بھارت کا نقشہ ،نیپال اور بنگلہ دیش کا شدید احتجاج

انڈین پارلیمنٹ میں اکھنڈ بھارت کا  نقشہ ،نیپال اور بنگلہ دیش کا شدید احتجاج

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)بھارت کی نئی پارلیمنٹ میں لگائے گئے اکھنڈ بھارت کے نقشے نے مودی سرکار کے عزائم واضح کردیئے ،اس نقشے میں پاکستان،افغانستان،نیپال اور بنگلہ دیش کو بھارت کا حصہ دکھایاگیاہے ۔

اس نقشے کیخلاف پڑوسی ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔نیپال میں سیاسی رہنمائوں نے اس نقشے کی شدید الفاظ میں مذمت کی،لمبینی شہر میں کئی سیاسی جماعتو ں نے بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کیے ۔ادھر بنگلہ دیش میں بھارت نواز حکمران جماعت تو خاموش ہے لیکن اپوزیشن جماعتوں نے اس نقشے کو آڑے ہاتھوں لیا۔کمیونسٹ پارٹی آف بنگلہ دیش نے اس اندرونی معاملات میں مداخلت قراردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں