2ریڈیو سٹیشنز،1ٹی وی سٹیشن کو ہیک کرکے پوٹن کی جعلی تقریر چلادی گئی

2ریڈیو سٹیشنز،1ٹی وی سٹیشن کو ہیک  کرکے پوٹن کی جعلی تقریر چلادی گئی

ماسکو (دنیا مانیٹرنگ)نامعلوم ہیکروں نے دو روسی ریڈیو سٹیشنزاور ایک ٹی وی سٹیشن کو ہیک کرکے پوٹن کی جعلی تقریر چلادی۔

جس میں پوٹن کویہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ یوکرین نے نیٹو اور امریکا کی مدد سے روس پر حملہ کردیا ہے ،اس لیے سرحدی علاقوں کے لوگ فوری طور پر اٹھ جائیں،تقریر میں صدر پوٹن سے ملتی جلتی آواز میں مارشل لا کا اعلان ، فوج کو متحرک کرنے کا اعلان کیاجا رہا ہے ۔ترجمان کریملن نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام ہیک ریڈیو سٹیشنوں کا کنٹرول بحال کر دیا گیا ہے ۔ایک متاثرہ ریڈیو سٹیشن کے عہدیدار نے بتایا کہ چالیس منٹ تک ہیکرز کا قبضہ رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں