کولمبیا:طیارہ حادثے کے 40دن بعد خطرناک جنگل سے 4بچے زندہ مل گئے

کولمبیا:طیارہ حادثے کے 40دن بعد  خطرناک جنگل سے 4بچے زندہ مل گئے

نوم پنہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کولمبیا میں طیارہ حادثے کے 40روز بعد خطرناک ترین جنگل سے ایک شیر خوار سمیت 4چھوٹے بچے زندہ مل گئے ،یہ بچے ملک کے جنوب میں طیارہ حادثے کا شکار ہوگئے تھے ۔

 زندہ بچ جانے والے بچوں کی عمر 11 ماہ،4،9 اور 13 سال ہے ، بچوں کے جسم پر کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے کے نشانات ہیں تاہم ان سب کی حالت اچھی ہے ۔ اس جنگل میں کئی شکاری اور خطرناک جانور موجود ہیں جبکہ بچوں کے پاس کھانے کے لیے بھی کچھ موجود نہ تھا جس کے باعث وہ کمزور اور ان کے چہرے کا رنگ تبدیل ہوگیا تھا۔ بچوں کو تلاش کرنے والے ریسکیو اہلکاروں نے بکھرے سامان، کپڑوں اور جوتوں کے نشانات سے بچوں کا پتا لگایا۔واضح رہے کہ یکم مئی کو ایک چھوٹا طیارہ کولمبیا کے ایمازون کے قصبے سان ہوزے ڈیل گوویئر کی طرف جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں