مہاجرکیمپ پر چھاپے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، ایک فلسطینی شہید

مہاجرکیمپ پر چھاپے کے دوران اسرائیلی  فوج کی فائرنگ ، ایک فلسطینی شہید

اریحا (اے ا یف پی)مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر ایک مہاجر کیمپ پر چھاپے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔نیوز ایجنسی کے مطابق چھاپہ اریحا شہر کے قریب عقبہ جبر کیمپ میں مارا گیا۔

 فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 19 سالہ شہید کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی۔ ترجمان اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہاکہ چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیو ں پر دھماکا خیز ڈیوائسز پھینکی گئی، جس کے جواب میں فوجیوں نے فائرنگ کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں