طالبان کی پاکستان پر حملہ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی
کابل (نیوز ایجنسیاں)طالبان نے پاکستان پر حملہ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرا دی۔
پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے کابل کے دورے کے دوران افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی سے ملاقات کی ، اس موقع پر افغان وزیر خارجہ نے پاکستان مخالف تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف موثر کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی سمیت کسی دہشت گرد تنظیم کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے نہیں دی جائے گی۔