سویڈن :مسجد آگ لگنے سے شہید

سویڈن :مسجد آگ لگنے سے شہید

سٹاک ہوم (دنیا مانیٹرنگ)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کے بعد ایک مسجد پراسرار طور پر آگ لگنے سے جل کر شہید ہوگئی۔

 مشرقی شہر اسکیلستونا کی مسجد کی بالائی منزل میں اچانک آگ اس وقت لگی جب مسجد بند اور اس کے اندر کوئی موجود نہیں تھا، آگ نے جلد ہی پوری مسجد کو لپیٹ میں لے لیا، جس پر فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا۔ مقامی حکام کے مطابق واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان مسجد نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے سے قبل انہیں حملوں کی دھمکیاں مل رہی تھیں ،انہیں یقین ہے کہ واقعہ آتش زنی کا ہے ۔مقامی پولیس کے ریکارڈ نے مسجد پر حملے کی دھمکیوں کی تصدیق کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں