فزکس کا نوبیل انعام تیز ترین ’’ایٹو سیکنڈ‘‘ لیزر بنانیوالے 3سائنسدانوں کے نام

فزکس کا نوبیل انعام تیز ترین ’’ایٹو سیکنڈ‘‘  لیزر بنانیوالے 3سائنسدانوں کے نام

سٹاک ہوم (رائٹرز)فزکس کا سال 2023 کا نوبیل انعام تیز ترین ’’ایٹو سیکنڈ ‘‘لیزر بنانے والے تین سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر حاصل کر لیا۔

 نیوز ایجنسی کے مطابق ان سائنسدانوں میں اوہائیو یونیورسٹی کے سائنسدان پیری اگوسٹینی ، جرمنی کے کوانٹم آپٹکس انسٹیٹیوٹ کے فرنک کراؤسز اور سویڈن کی خاتون سائنسدان اینی ایل ہیولیئر شامل ہیں، انہیں روشنی کی ایٹو سیکنڈ رفتار پر ریسرچ کرنے پر نوبیل انعام کا حق دار قرار دیا گیا، ان کی اس ریسرچ سے تیز ترین ـ‘‘ایٹو سیکنڈ ’’لیزر کی تیاری کی راہ ہموار ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں