غزہ جنگ کیخلاف امریکی اداکارہ کی وائٹ ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال
لندن (نیوز ایجنسیاں)امریکی اداکارہ سنتھیا نکسن نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلئے وائٹ ہائوس کے سامنے بھوک ہڑتال کر دی ۔
برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھوک ہڑتال کا مقصد دنیا کو غزہ کی ہولناکیوں سے آگاہ کرنا ہے ، غزہ کے شہری صرف بمباری نہیں، بھوک اور بیماری کی وجہ سے بھی مر رہے ہیں، ان کے مصائب کو دیکھتے ہوئے وہ ساتھیوں کے ہمراہ بھوک ہڑتال کر رہی ہیں تاکہ غزہ کی ہولناک صورتحال اجاگر کی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جوکچھ ہو رہا ہے ، وہ نسل کشی ہے ، ہمارا مطالبہ فوری جنگ بندی ہے تاکہ انسانی زندگیوں کو بچایا جا سکے ۔