میکسیکو :ایک دن میں 5 صحافی گولیوں کا نشانہ بن گئے

میکسیکو :ایک دن میں 5 صحافی  گولیوں کا نشانہ بن گئے

میکسیکو سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک )میکسیکو میں ایک ہی دن میں پانچ صحافیوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا۔

جاپانی نیوز ایجنسی کے مطابق میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز نے میڈیا کو بتایا کہ چار صحافیوں کو ریاست گیریرو میں فوجی بیرکس کے قریب گولیاں ماری گئیں ، وہ ایک کرائم سین کی کوریج کے بعد واپسجا رہے تھے ، ان میں 2 صحافیوں کی حالت تشویشناک ہے ، پانچویں صحافی کو ریاست میشواکان میں گولیاں ماری گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار جرائم پیشہ گروپوں نے ایک دن میں پانچ میڈیا ورکروں کو نشانہ بنایا جوکہ تشویشناک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں