اے اللہ فلسطین کے مظلوموں کی حفاظت فرما:امام کعبہ

 اے اللہ فلسطین کے مظلوموں کی حفاظت فرما:امام کعبہ

مکہ مکرمہ(آئی این پی)خانہ کعبہ میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی ،امام کعبہ شیخ فیصل غزاوی نے خطبہ جمعہ میں دعا کی کہ اے اللہ فلسطین کے مظلوموں کی حفاظت فرما۔

 انہیں عزت، فتح اور طاقت عطا فرما۔ ان کے معاملات کی ذمہ داری سنبھال، ان کی مشکلات ، پریشانیوں کو دورفرما، ان کی کمزوری پر رحم فرما، ان کی ٹوٹ پھوٹ کو دور فرما، ان کی بیماریوں کو شفا دے ، آزمائش میں پڑنے والوں کو عافیت عطا فرما اور شہدا کو قبول فرما۔ ان کی مخالفت کرنے والوں پر مصیبتیں نازل فرما۔انہوں نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ فحاشی کو دیکھ کر گناہوں پر اڑے رہنے سے بچو، ممنوعہ باتوں کو سن کر جھوٹ میں ملوث ہونے سے بچو۔ یاد رکھو، تمہارے راز جو اب صرف اللہ کو معلوم ہیں، ایک دن کھل جائیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں