بھارت:بنگلور و میں بم کی دھمکیاں درجنوں سکول خالی کرا لئے گئے
نئی دہلی(شنہوا)بھارت کے جنوبی شہر بنگلور ومیں درجنوں سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنے پر طلبہ کو چھٹی دے دی گئی ، درجنوں سکول خالی کرا لئے گئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکیاں ای میلز پر موصول ہوئیں، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سکولوں کے احاطے میں دھماکا خیز مواد نصب کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کی ٹیمیں تربیت یافتہ کتوں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کیساتھ متعلقہ سکولوں کی تلاشی کیلئے پہنچ گئیں، مگرانہیں کوئی مشتبہ چیز نہ ملی۔ مقامی ٹی وی کے مطابق لگ بھگ 60 سکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز ملیں، 5ہزار سے زائد بچوں کو ہنگامی طور پر واپس گھر بھیجا گیا، جن سکولوں کو دھمکی نہیں ملی تھی، انہوں نے والدین کو بچے گھر واپس لے جانے کی اجازت دی۔