غزہ:اسرائیلی فوجی خطرناک بیکٹیریا کا شکار

غزہ:اسرائیلی فوجی  خطرناک بیکٹیریا کا شکار

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ پٹی میں جاری جنگ میں اسرائیل کے فوجی اہلکار خطرناک بیکٹیریا کا شکار ہونے لگے ۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی جنگ میں  شریک متعدد فوجی آنتوں کی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ غیر معیاری کھانوں اور انہیں محفوظ رکھنے کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث بہت سے فوجی شیگلا نامی مہلک بیکٹیریا میں مبتلا ہوگئے ہیں ، اسرائیلی فوجی پیٹ کے امراض سمیت تیز بخار اور پیچش کا شکار ہو رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں