طالبان نے افغانستان میں لڑکی ہونا ہی غیر قانونی بنا دیا ، ملالہ یوسفزئی

 طالبان نے افغانستان میں لڑکی ہونا ہی غیر قانونی بنا دیا ، ملالہ یوسفزئی

جوہانسبرگ (اے ایف پی)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ طالبان کی حکمرانی نے افغانستان میں لڑکی ہونے کو ہی غیر قانونی بنا دیا ، اس جنسی امتیاز کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا جانا چاہیے ۔

جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن منڈیلا کی 10 ویں برسی پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ لڑکی ہونے کو غیر قانونی بنانے کے طالبانی اقدام کے مضمرات سامنے آ رہے ہیں، افغان لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی انہیں ڈپریشن کا شکار کر رہی ہے ، وہ منشیات کی طرف مائل اور اقدام خودکشی بھی کر چکی ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ، یوکرین اور سوڈان کے بحرانوں نے دنیا کی توجہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کیساتھ سلوک سے ہٹا دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں