خود کو تسلیم کرانے کیلئے طالبان کو سیاسی اصلاحات، ہمسایوں کیساتھ روابط بہتر کرنا ہونگے: چین

 خود کو تسلیم کرانے کیلئے طالبان کو  سیاسی اصلاحات، ہمسایوں کیساتھ  روابط بہتر کرنا ہونگے: چین

بیجنگ (اے ایف پی)چین نے طالبان حکومت سے کہا ہے کہ سفارتی سطح پر مکمل طور پر تسلیم کرانے کیلئے انہیں سیاسی اصلاحات متعارف، سکیورٹی اور ہمسایوں کیساتھ روابط بہتر بنانا ہوں گے ۔

 ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ چین اس بات کا قائل ہے کہ افغانستان کو عالمی برادری سے باہر نہیں کرنا چاہیے ، امید ہے کہ افغانستان عالمی برادری کی توقعات کا جواب دے گا، ایک آزاد اور تمام فریقین پر مشتمل سیاسی ڈھانچہ تشکیل دے گا، اور مستحکم داخلی و خارجی پالیسیوں پر عمل درآمد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کابل پر زور دیتا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گرد قوتیں سے پوری قوت کیساتھ نبرد آزما ہو، تمام ملکوں خصوصاً ہمسایوں کیساتھ ہم آہنگی پیدا کرے اور عالمی برادری کیساتھ جلد از جلد ضم ہونے کی کوشش کرے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کے خدشات دور ہوتے ہی افغان حکومت کو تسلیم کرنے کا عمل بھی شروع ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں