سکھ رہنما کے قتل کی سازش، بات چیت کیلئے امریکی وفد کی نئی دہلی آمد

سکھ رہنما کے قتل کی سازش، بات  چیت کیلئے امریکی وفد کی نئی دہلی آمد

واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں)سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش پر بات چیت کیلئے صدر جو بائیڈن کے نائب مشیر جون فائنر کی قیادت امریکی وفد نئی دہلی پہنچ گیا۔

 کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ پرنسپل ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرجون فائنر کی قیادت میں امریکی وفد نئی دہلی پہنچ گیا، وفد امریکا میں سکھ لیڈر کے قتل کی  سازش کی تحقیقات کیلئے بھارت کی جانب سے انکوائری کمیٹی کے قیام اور ذمہ دار وں کے تعین پر بات چیت کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں