روسی صدر پوٹن لڑاکا طیاروں کے حصار میں مشرق وسطیٰ پہنچ گئے

روسی صدر پوٹن لڑاکا طیاروں کے حصار میں مشرق وسطیٰ پہنچ گئے

ریاض (رائٹرز)روسی صدر ولادی میر پوٹن دورہ مشرق وسطیٰ کے دوسرے مرحلے میں سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ،روسی ایوان صدر کریملن کے مطابق دورہ مشرق وسطیٰ کے پہلے مرحلے میں صدر پوٹن کا طیارہ سخوئی 35 ایس لڑاکا طیاروں کے حصار میں روسی دارالحکومت سے متحدہ عرب امارات کے ابو ظہبی ایئرپورٹ پہنچا۔۔

 جہاں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر پوٹن نے یو اے ای کو عرب دنیا میں روس کا اہم تجارتی پارٹنر قرار دیا۔ ریاض میں صدر پوٹن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ صدر پوٹن کے وفد میں آئل معیشت، خارجہ امور، سپیس اور نیوکلیئر انرجی کے حکام شامل تھے ۔ کریملن کے مطابق سعودی ولی عہد سے ملاقات میں تیل کے علاوہ حماس اسرائیل جنگ ، شام اور یمن کی صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں