ڈنمارک :قرآن پاک کی بے حرمتی جرم ، بل منظور
کوپن ہیگن ( دنیامانیٹرنگ )مسلم ممالک کا دباؤ رنگ لے آیا، ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے کے بل کی منظوری دے دی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 179 رکنی ڈینش پارلیمنٹ کے 94 ارکان نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے کے بل کی حمایت کی، 77 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ بل میں تمام مذہبی کتب کو جلانے ، پھاڑنے یا کسی اور طریقے سے بے حرمتی کرنے کو جرم قرار دیا گیا ہے ۔