فلسطین کے حامی طلبا کیخلاف کارروائی کا دباؤ، امریکی یونیورسٹی کی صدر مستعفی

فلسطین کے حامی طلبا کیخلاف کارروائی  کا دباؤ، امریکی یونیورسٹی کی صدر مستعفی

نیویارک (دنیا مانیٹرنگ )فلسطین کے حامی طلبا کیخلاف کارروائی کا دباؤ، امریکی یونیورسٹی کی صدر مستعفی ہو گئیں ۔

امریکا کے پارلیمانی  کمیٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر پینسلوینیا یونیورسٹی کی صدر ایلزبتھ میگل سے پوچھا گیا کہ وہ صیہونیت مخالف اوریہودیوں کی نسل کشی کے مطالبے کو یونیورسٹی کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی اور ایسا کرنے والے طالب علموں کے خلاف انضباطی کارروائی کو درست سمجھتی ہیں؟ ،جس پر ایلزبتھ نے ‘ہاں’ کہنے کے بجائے اپنا جواب دوہراتے ہوئے کہا کہ ہم آزادی اظہار پر قدغن کو کسی صورت قبول نہیں کرسکتے ۔انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیشی کے چار روز بعداپنے مو قف پر تنقید کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں